قائد اعظم ٹرافی : روٹھے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں لانے کے لئے بسمعہ معروف میدان میں آ گئیں

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قائد اعظم ٹرافی کے دوران روٹھے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں لانے کے لئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف میدان میں آ گئیں.بسمہ معروف سدرن اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان جاری میچ کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم پہنچیں جہاں انہوں نے ایک تعلیمی ادارے کے چند طالب علموں کو آٹو گراف دیئے اور سیلفیز بھی بنائیں۔

یاد رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کا پہلا مرحلہ ملک بھر میں جاری ہے لیکن اسٹیڈیمز میں تماشائیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ پیر کو بھی سدرن اور سنٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان پہلے مرحلے کے تیسرے دن بھی قذافی سٹیڈیم کرکٹ شائقین کی جی آیاں نوں کہنے کے لئے ترستا رہا۔

error: Content is protected !!