قائد اعظم ٹرافی فرسٹ لیگ، سینٹرل پنجاب 59 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) قائد اعظم ٹرافی فرسٹ لیگ کے تین راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد سینٹرل پنجاب کی ٹیم پہلے، سندھ دوسرے اور خیبرپختونخوا تیسرے نمبر پر ہے۔ پی سی بی کے زیر اہتمام پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے دلچسپ مقابلے مختلف وینیوز پر جاری ہیں۔ سینٹرل پنجاب کی ٹیم تین میں سے دو میچ جیت کر 59 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ سندھ اور خیبرپختونخوا کے 30 ، 30 پوائنٹس ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث سندھ دوسرے اور خیبرپختونخوا تیسرے نمبر پر ہے، سدرن پنجاب چوتھے، بلوچستان پانچویں اور نادرن چھٹے نمبر پر ہے، ٹورنامنٹ کا چوتھا راؤنڈ کل ہفتہ سے شروع ہوگا

error: Content is protected !!