قائد اعظم ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ، تیسرے راؤنڈ کے میچز دس محرم الحرام کے بعد


راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ) قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کے میچز محرم الحرام کی چھٹیوں کے بعد کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 22 ستمبر کو ملک کے مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے، راولپنڈی اور پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی ویژن) کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ پشاور اور نیشنل بنک کے درمیان میچ اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ لاہور وائٹس اور حبیب بنک کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اسلام آباد اور سوئی سدرن گیس کے درمیان میچ ڈائمنڈ گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ فاٹا اور کے آر ایل کی ٹیمیں ایبٹ آباد سٹیڈیم میں نبرد آزما ہوں گی۔ کراچی وائٹس اور زرعی ترقیاتی بنک کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور بلیوز اور واپڈا کی ٹیمیں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی جبکہ ملتان اور سوئی سدرن گیس کے درمیان میچ ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!