قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کپ،پی ٹی وی نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی


راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) قائد اعظم ون ڈے کرکٹ کپ میں سعود شکیل کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت پی ٹی وی نے راولپنڈی ریمز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی، فاتح ٹیم نے 263 رنز کا ہدف 44.5 اوورز میں محض 2 وکٹوں پر حاصل کیا، سعود شکیل 100 اور عبدالرزاق 58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ہفتہ کو قائداعظم ون ڈے کپ کے سلسلے میں راولپنڈی میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں راولپنڈی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 262 رنز بنائے، طیب ریاض 84 رنز بنا کر نمایاں رہے، سرمد حمید 43، کپتان عمر وحید 41، مختار احمد اور عمیر مسعود 17، 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کاشف علی 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، عامر جمال نے 3، رضا حسن اور محمد عرفان نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں پی ٹی وی نے مطلوبہ ہدف 45ویں اوور میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، نہال منصور 72 اور علی عمران 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو سعود شکیل اور عبدالرزاق حریف باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی، سعود 100 اور عبدالرزاق 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، آصف علی اور محمد اسماعیل نے ایک، ایک وکٹ لی۔

error: Content is protected !!