قلندرز اور کنگز کا میچ ، امپائرز کے فیصلوں نے نیا تنازع کھڑا کردیا

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ میں امپائرز کے فیصلوں نے نیا تنازع کھڑا کردیا، نوبال پر بننے والا رن نہ دئیے جانے پر قوانین کی بحث چھڑ گئی، فرنچائز نے معاملہ ٹیکنیکل کمیٹی میں لے جانے کا اشارہ دے دیا ۔ امپائرز کا کہنا تھا کہ کیونکہ نوبال فیلڈ امپائر نے نہیں دی اس لئے قانون کے مطابق ایک رن ہی دیا جاسکتا ہے دوڑکر بنایا گیا رن نہیں۔ دوسری طرف رن کو مکمل تصور نہ کئے جانے کے باوجود سٹرائیک سٹروک کھیلنے والے بیٹسمین سہیل کے بجائے گلریز کو دی گئی جبکہ اتنی بڑی نوبال امپائر ٹم رابنسن کو کیوں نظر نہ آئی ۔ سنگاکارا نے کہا کہ نوبال تھی تو بیٹسمین رن لے سکتا تھا، ڈیڈ بال ہوتی تو بات اور تھی۔

error: Content is protected !!