قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں راؤنڈ مکمل

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی انڈر19تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں راؤنڈ مکمل ہوگیا ۔نیا ناظم آباد کراچی میں سندھ اور بلوچستان کے درمیان میچ ڈرا ہوا۔ 259 رنز کےتعاقب میں بلوچستان نے1وکٹ کے نقصان پر 8 رنز بنائے تھے کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔ اس سے قبل 11 رنز کی سبقت سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سندھ کی پوری ٹیم 247 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پہلی اننگز میں بلوچستان نے سندھ کے 241 رنز کے جواب میں 230 رنز بنائے۔ رانا نوید کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں ناردرن ایریا اور خیبرپختونخوا کے درمیان میچ بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ 314 رنز کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بناسکی۔ پہلی اننگز میں خیبرپختونخوا کی ٹیم ناردرن کے 190 رنز کے جواب میں 165رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

error: Content is protected !!