قومی بلائنڈ ویمن کرکٹرز کا تربیتی کیمپ 30 جون سے


اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی)کے زیر اہتمام پہلی بار قومی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 30جون سے 5جولائی تک ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 25سے 30خواتین کھلاڑی آفیشلز شرکت کریں گے۔ قومی بلائنڈ خواتین کھلاڑیوں کو تربیت قومی بلائنڈ مرد کھلاڑیوں کے سابق کوچ نفیس احمد دیں گے۔

error: Content is protected !!