قومی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ راولپنڈی میں شروع ہو گیا


راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام قومی ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ راولپنڈی میں شروع ہو گیا۔ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ نیپال کے خلاف سیریز کے لئے 25 نابینا کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ گزشتہ روز وقار النساء ڈگری کالج، راولپنڈی میں شروع ہو گیا ہے، ایڈیشنل کمشنر جنرل فنانس نوشین سرور نے ٹریننگ کیمپ کا افتتاح کیا۔ سلطان شاہ نے بتایا کہ کیمپ ہیڈ کوچ نفیس احمد کی زیر نگرانی 31 دسمبر تک جاری رہے گا، خواتین کھلاڑیوں کو مختلف سیشنز میں بیٹنگ باؤلنگ اور فیلڈنگ کی تربیت دی جا رہی ہے، دیگر کوچنگ سٹاف میں بختاور اقبال (اسسٹنٹ کوچ)، شاہدہ شاہین (ٹرینر ) اور حسین عباسی (کیمپ کمانڈر) شامل ہیں، 15 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان 31 دسمبر کو کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!