قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم دبئی روانہ

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے میچز میں شرکت کے لیے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 9 کھلاڑی اور 4آفیشلز دبئی روانہ ہوگئے ۔12 جنوری کوبھار ت کے خلاف میچ کھیلے گی۔

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 9 کھلاڑی کپتان نثارعلی کی قیادت میں دبئی روانہ ہوئے،ہیڈ کوچ عبد الرزاق سمیت 4 آفیشلز بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ دبئی گئے ہیں۔

بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے منیجر ذیشان عباسی اور دیگر کھلاڑی یو اے ای کا ویزہ ملنے پر بعد میں دبئی روانہ ہوںگے، قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم 12 جنوری کو عجمان میں روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ کھیلے گی ۔

error: Content is protected !!