قومی جونیئر ررینکنگ بیڈ منٹن چمپیئن شپ خیبرپختونخوا کے قاری عدنان نے جیت لی

ایبٹ آباد( سپورٹس لنک رپورٹ )آل پاکستان قومی جونیئر ررینکنگ بیڈ منٹن چمپیئن شپ خیبرپختونخوا کے قاری عدنان نے جیت لی فائنل میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد نیشنل بنک کے راجہ ذوالقرنین کو ایک کے مقابلے دو سیٹ سے شکست دیدی ، چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر16 سنگل اور انڈر18 ڈبلز کے ٹائٹلز بھی اپنے نام کئے

اس موقع پر مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی علی خان جدون اور کمشنر ہزارہ سید ظہیر السلام مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنرعامر آفاق،ضلع ناظم کرنل (ر) سردارشبیرنائب ناظم کامران گل ،ریجنل سپورٹس آفیسرسید ثقلین شاہ،سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود ڈی ایس او وسیم افضل،بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے پی کے صدرظفرعلی خان، سیکرٹری حاجی امجد،آرگنائزنگ سیکرٹری میاں صداقت شاہ، کوچز ندیم خان ، حیات اﷲ،ایبٹ آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی جملہ عہدیداران،کھلاڑی ،صحافیوں اورمقامی افرادکی ایک کثیرتعدادبھی موجودتھی

خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ایبٹ آباد کے تعاون سے منعقدہ نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی

آخری روز انڈر18 کا فائنل خیبرپختونخوا کے قاری عدنان اور نیشنل بنک کے راجہ ذوالقرنین کے مابین کھیلاگیا جس میں قاری عدنان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17-21 ، 21-17 اور21-19 سے کامیابی حاصل کی ۔

انڈر14بوائز کیٹگری کے فائنل میں پنجاب کے محمد ابراہیم نے پاکستان آرمی کے عامر جنجوعہ کو 12-17-21-16 ،انڈر 16سنگلز کے فائنل میں خیبر پختونخوا کے عمر جہانگیرنے پنجاب کے راجہ حسنین کو 19-21-21-17اور 21-14سے ، خواتین انڈر18 انفرادی مقابلوں کے فائنل میں پنجاب کی امل منیب نے پاکستان آرمی کی الجاء طارق کو 22-20- اور21-13سے، ڈبلز میں پنجاب کی امل منیب اور نور امالیہ نے آرمی کی الجا طارق اور ثمیہ طارق کو اکیس پندرہ، اکیس چودہ، بوائلز ڈبلز میں خیبر پختونخوا کے قاری عدنان اور زبیر شاہ نے خیبر پختونخوا ہی کے شاہان اور تیمور کو اکیس اٹھارہ اور اکیس سولہ سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لئے۔

اختتامی تقریب سے مہمان خصوصی ممبرقومی اسمبلی علی خان جدون اور کمشنر ہزارہ سید ظہیر السلام نے خطاب کرتے ہوئے تمام فاتح کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ایبٹ آباد کے عوام کے لیے فخرکامقام ہے کہ صوبے کی تاریخ کی پہلی آل پاکستان نیشنل جونیئر رینکنگ بیڈمنٹن چمپئن شپ کی میزبانی کاشرف انہیں حاصل ہواہے جس پرہم پاکستان اورکے پی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کاشکریہ ادا کرتے ہیں

انہوںنے کہاکہ انسانی قدروں ،نظم وضبط ،برداشت اورحسن سلوک میں کھیلیں اہم کردارادا کرتی ہیں اورقربانی کابہترین جذبہ صرف اورصرف کھیلوں میں ہی دیکھنے کوملتاہے آج جوقومیں ترقی یافتہ ہے یاترقی پذیر وہ سب کھیل کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے اوردن رات مزید کام کررہی ہین

انہوں نے کہاکہ یوں توہمارے ملک میں چالیس سے زائد کھیل کھیلے جارہے ہیں مگر چند کھیلوں میں ہم نے بھی پوری دنیا پرحکمرانی کی اوراپنے سبز ہلالی پرچم کوسربلند کیا

انہوں نے ضلعی حکومت کی جانب سے اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سو سے زائد کھلاڑیوںنے حصہ لیا

جس میں پنجا ب، سندھ ، بلوچستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد ، آرمی ، واپڈا ،نیشنل بنک ، حبیب بنک کی ٹیمیں شامل ہے چیمپئن شپ ریجنل سپورٹس آفس ایبٹ آباد ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایبٹ آباد اور صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہوا

error: Content is protected !!