قومی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ،بوائز ڈبل کا ایونٹ سعاد اور نصیب کے نام

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے بوائز ڈبل ایونٹ کا ٹائٹل این ایچ اے کے سعاد اور نصیب نے جیت لیا، آج بوائز انڈر 18 سنگلز کا فائنل خیبر پختونخوا کے ارباز اور این ایچ اے کے سعاد ندیم کے درمیان جبکہ بوائز انڈر 15 کا فائنل خیبر پختونخوا کے شایان اور پاکستان ریلوے کے حسیب کے درمیان کھیلا جائے گا، گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے بوائز ڈبل ایونٹ کے فائنل میچ میں این ایچ اے کے سعاد اور نصیب نے خیبر پختونخوا کے ارباز اور باسط کو 3-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، بوائز کے پہلے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا کے ارباز نے اپنے ہی علاقے کے اویس کو 3-1 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میںسعاد ندیم نے خیبر پختونخوا کے امم خواجہ کو 3-2 سے ہرا یا ۔

error: Content is protected !!