قومی ریجنل ون ڈے کپخ،رم منظور کی شاندار سنچری، کراچی وائٹس فائنل میں پہنچ گئی


راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ) خرم منظور کی شاندار سنچری کی بدولت کراچی وائٹس قومی ریجنل ون ڈے کرکٹ کپ فائنل میں پہنچ گئی، کراچی نے پشاور کو سیمی فائنل میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، فاتح ٹیم نے 282 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر 5 وکٹوں پر حاصل کیا، خرم منظور 100 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ اکبرالرحمان 82 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، پشاور کے محمد رضوان کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ون ڈے کپ کے سلسلے میں جمعرات کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پشاور پینتھرز پہلے کھیلتے ہوئے 49.1 اوور میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کپتان محمد رضوان 72 رنز بنا کر نمایاں رہے، اسراراﷲ 47، اکبر بادشاہ 40، عادل امین 33، زوہیب خان 31، اشفاق احمد 13، صاحبزادہ فرحان 12 گوہر علی 6، تاج ولی اور عمران خان ایک، ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، انور علی اور محمد اصغر نے 3، 3 اور ضیاء الحق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں کراچی وائٹس نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، خرم منظور نے100 اور اکبرالرحمان نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، کپتان اسد شفیق 36 فواد عالم 25 اور فیصل اقبال 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دانش عزیز 20 اور انور علی 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، عمران خان، تاج ولی، زوہیب خان، شاہ فیصل اور اسراراﷲ نے ایک، ایک وکٹ لی۔

error: Content is protected !!