قومی فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی فٹ بال ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، لاہور ایئرپورٹ پر فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ نے ٹیم کا استقبال کیا۔قومی فٹ بال ٹیم انڈونیشیا میں ہونے والی ایشین گیمز میں شرکت کے بعد غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچی، ایئر پورٹ پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ نے ٹیم کا استقبال کیا اور پھول نچھاور کیے۔واضح رہے کہ ایشین گیمز میں قومی فٹ بال ٹیم نے 44 سال بعد پول میچ میں فتح حاصل کرتے ہوئے نیپال کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔

error: Content is protected !!