قومی نیٹ با ل چیمپئن شپ شروع ہوگئی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی نیٹ با ل چیمپئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہوگئی چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے کیا، اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، نائب صدر ملک ثمین، سیکرٹری جنرل محمد ریاض،پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرلز منصوراحمد، شاہد اسلام، ڈائریکٹر راجہ ذوالفقار، اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کرنل (ر) غلام مرتضی شاہ کے علاوہ شائقین کی کیثر بھی موجود تھی، گذشتہ روز مردوں کے کھیلے گئے میچز میں پاکستان واپڈا نے گلگت بلتستان کو 41-9 گول سے، پاکستان ایئر فورس نے بلوچستان کو 34-11 گول سے، سندھ نے فاٹا کو 22-18 گول سے ہرا دیا۔خواتین کے کھیلے گئے مقابلوں میں سندھ نے ایلیٹ کو 31-10 گول سے، پاکستان واپڈا نے خیبر پختونخوا کو 29-3 گول سے، پنجاب نے اسلام آباد کو 11-3 گول سے اور گلگت نے بلوچستان کو 11-0 گول سے ہرادیا۔ مردوں کے ایونٹ میں گیارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا گروپ اے میں پاکستان واپڈا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان، گروپ بی میں پاکستان ائیرفورس، بلوچستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن، گروپ سی میں سندھ اور فاٹا جبکہ گروپ ڈی میں پنجاب، خیبرپخونخوا اور پاکستان پولیس شامل ہیں، خواتین کے ایونٹ میں دس ٹیمیں حصہ لیں گیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں سندھ، ایلیٹ پی این ایف، آزاد جموں و کشمیر، گروپ بی میں پاکستان واپڈا اور خیبر پختونخوا، گروپ سی میں پنجاب اور اسلام آباد، گروپ ڈی میں بلوچستان، گلگت بلتستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں،

error: Content is protected !!