قومی نیٹ با ل چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (نواز گوھر ): پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی نیٹ با ل چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کردیاہے چیمپئن شپ (آج) جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس،اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان شام 5 بجے کریں گے اور افتتاحی میچ پاکستان ائیر فورس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں مردوں کے ایونٹ میں گیارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیاہے گروپ اے میں پاکستان واپڈا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان، گروپ بی میں پاکستان ائیرفورس، بلوچستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن، گروپ سی میں سندھ اور فاٹا جبکہ گروپ ڈی میں پنجاب، خیبرپخونخوا اور پاکستان پولیس شامل ہیں، خواتین کے ایونٹ میں دس ٹیمیں حصہ لیں گیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں سندھ، ایلیٹ پی این ایف، آزاد جموں و کشمیر، گروپ بی میں پاکستان واپڈا اور خیبر پختونخوا، گروپ سی میں پنجاب اور اسلام آباد، گروپ ڈی میں بلوچستان، گلگت بلتستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں،

error: Content is protected !!