قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے پانچویں مرحلے کے میچز جمعہ کوکھیلے جائیں گے

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے پانچویں مرحلے کے میچزجمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنڈی سٹیڈیم میں لاہوروائٹس کا مقابلہ فیصل آباد سے ہوگا،کے آر ایل گراؤنڈ راولپنڈی میں کراچی وائٹس اور لاہور بیلو کی ٹیموں کے درمیا ن میچ کھیلا جائے گا۔ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں اسلام آباد اور فاٹا مدمقابل ہونگی جبکہ ارباب سٹیڈیم پشاور میں راولپنڈی اور پشاور کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 8 اور 9 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ریجن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں لاہور وائٹس، فیصل آباد، کراچی وائٹس، لاہور بیلو،اسلام آباد، فاٹا، راولپنڈی اور پشاور شامل ہیں۔

error: Content is protected !!