قومی ویمن کرکٹرز کا تربیتی کیمپ 8مارچ کو ختم ہوگا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کیلئے قومی ویمن کرکٹرز کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری ہے۔پلیئرز نے وارم اپ ایکسرسائز کے بعد بیٹنگ، باؤلنگ، فیلڈنگ، کیچنگ، رننگ پریکٹس کی، قومی ویمن ٹیم کے غیرملکی کوچ مارک کولز نے کرکٹرز کو اپنی خامیوں پر قابو پانےکیلئے لیکچر دئیے۔آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہونا ہے، سیریز کے دوران 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز اور ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جب کہ 28 فروری سے شروع ہونے والے کیمپ میں 21 کھلاڑی ٹریننگ کر رہی ہیں، کیمپ 8 مارچ تک جاری رہے گا۔

error: Content is protected !!