قومی ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ روانہ،کتنے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی؟

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے دورے پر روانہ ہوگئی۔پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کپتان بسمہ معروف کی قیادت میں جوہانسبرگ روانہ ہوئی،کھلاڑیوں نےایئر پورٹ اور جہاز میں بزنس کلاس میں بیٹھ کر سلفیاں اور تصاویر بنوائیں۔پاکستان وویمن ٹیم دورے پر تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کرے گی ۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز آئی سی سی وویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 6مئی کو کھیلا جائے گا ۔

error: Content is protected !!