قومی ٹیبل ٹینس چمپیئن شپ کراچی اور قائد اعظم گیمز اسلام آباد کے لیے پنجاب گرلز و بوائز ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز آج پنجاب کالج لاہور میں ہونگے


قومی ٹیبل ٹینس چمپیئن شپ کراچی اور قائد اعظم گیمز اسلام آباد کے لیے پنجاب گرلز و بوائز ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز 10دسمبر کو صبح دس بجے پنجاب کالج لاہور میں ہونگے ۔اس بات کا انکشاف پنجاب ٹیبل ٹینس کے جنرل سیکرٹری حاجی عنبر بشیر احمد نے میڈیا نمائندوں سے ملاقات میں کیا انہوں بتایا کہ قومی ٹیبل ٹینس چمپیئن شپ کراچی اور قائد اعظم گیمز اسلام آبادکے پنجاب ٹیبل ٹینس کی مرد و خواتین کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ٹرائلز 10دسمبر کو صبح دس بجے پنجاب کالج لاہور کے سپورٹس ہال میں شروع ہونگے ۔قومی ٹیبل ٹینس چمپئین شپ جو کہ 25 دسمبر سے کراچی میں شروع ہورہی تھی قائد اعظم گیمز کے انعقاد کے باعث ایک ہفتہ کے لیے موخر ہوسکتی ہیں تاہم ان میں شرکت کے لیے ٹرائلز طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہونگے۔قائد اعظم گیمز میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کے لیے عمر کی حد 25سال مقرر کی ہے۔جبکہ ان ٹرائلز میں شرکت کے لیے آنے والے کھلاڑی اپنا قومی شناختی کارڈ اور دو عدد تصاویر ہمراہ لائیں۔تما م خواہش مند کھلاڑی صبح نو بجے تک پنجاب کالج لاہور میں صبا وارث چیف آرگنائزرکو رپورٹ کریں ۔

error: Content is protected !!