قومی ٹیم فجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ٹیم فجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ یکم سے 5 فروری تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس میں 20 پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ تیاری کیلئے قومی کھلاڑی اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ ایونٹ میں 27 سے زائد ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ پچھلی مرتبہ ایونٹ میں 27 سے 28 ممالک نے شرکت کی تھی جس میں پاکستان نے 12ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

error: Content is protected !!