قومی ڈاج بال کورس کے آرگنائیزر کا اجلاس

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ ) نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں قومی ڈاج بال کورس کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز غلام یاسین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں عابد نعیم خان، محمد یونس، مہوش سردار و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کیا گیا کہ کورس کے شرکاء کو ٹی شرٹ، عالمی قوانین کی کتاب، سند اور دیگر لوازمات فراہم کیے جائیں گے۔ کورس کو کامیاب بنانے کے لیے دنیائے اسپورٹس کی معروف شخصیت ڈاکٹر سید جنید علی شاہ صاحب سے سرپرستی کی درخواست کی جائے گی اور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کا خصوصی تعاون حاصل کیا جائے گا۔ پاکستان میں ہونے والے اپنی نوعیت کے اس پہلے کورس کے کامیاب انعقاد کیلیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اور مختلف شہروں سے رجسٹریشن کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

error: Content is protected !!