قومی کرکٹرز کے اعزاز میں برطانوی ہائی کمشنر کی تقریب،کرکٹ بھی کھیلی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے یہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں خیر مقدمی تقریب منعقد کی، جس میں ورلڈ کپ کیلئے منتخب کھلاڑیوں، چیئرمین پی سی بی احسان مانی، ٹیم کے کوچ اور پی سی بی کے اعلٰی عہدیداران نے شرکت کی،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنرنے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ اور ویلز روانگی سے قبل برطانوی ہائی کمیشن میں ان کے اعزاز میں تقریب کی میزبانی میرے لئے قابلِ فخر ہے۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔

error: Content is protected !!