قومی کرکٹر آصف علی کل لندن روانہ ہوں گے

لاہور۔(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹر آصف علی پاکستان کی ورلڈ کپ کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کے لئے کل ہفتہ کو لاہور سے لندن روانہ ہوں گے ۔وہ پاکستان کے ورلڈ کپ کے دورسرے وارم اپ میچ سے قبل کارڈیف میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے ۔بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں آ صف علی کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ کرے گی۔

آصف علی کو قومی ٹیم کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم وہ بیٹی کے انتقال کی وجہ سے پاکستان واپس آگئے تھے اور ان کی تدفین کے بعد اب وہ ہفتہ کو لاہور سے لندن روانہ ہوں گے آصف علی کو انگلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کی وجہ سے عابد علی کی جگہ قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ۔

error: Content is protected !!