قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر وزیراعظم برہم

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا وزیراعظم پاکستان نے نوٹس لےلیاہے۔وزیراعظم عمران خان ایشیا کپ میں کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پرسخت برہم ہیں۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کر کٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے رپورٹ مانگ لی ہے۔پاکستان ٹیم نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں خراب کارکردگی دکھائی۔

error: Content is protected !!