قومی کرکٹ ٹیم کی کل زمبابوے روانہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ٹرائی اینگولر ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگایا گیا تربیتی کیمپ آخری روز ہونے والی بارش کی وجہ سے بغیر ٹریننگ کے ختم ہوگیا ، لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے گراؤنڈ اس قابل نہ تھی کہ کھلاڑی ٹریننگ کرسکتے اور گراؤنڈ کی کنڈیشنز دیکھنے کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کیمپ کے ختم ہونے کا اعلان کیا ،کیمپ کے اختتام کے بعد لاہور کے رہنے والے کھلاڑی اپنے گھر والوں سے ملنے کیلئے چلے گئے جبکہ کراچی و دیگر دور دراز شہروں کے کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں قیام پذیر ہوگئے ، ٹیم(آج) 28جون کی علی الصبح زمبابوے کیلئے لاہور سے روانہ ہوگی ، ٹرائی اینگولر سیریز اور زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پندرہ رکنی ٹی ٹونٹی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان شنواری اورصاحبزادہ فرحان شامل ہیں جبکہ ون ڈے اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم (فٹنس سے مشروط)، آصف علی، سرفراز احمد (کپتان)، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، عثمان شنواری، یاسر شاہ، حسن علی، حسین طلعت اور حارث سہیل شامل ہیں، محمد حفیظ اپنے بولنگ ایکشن کے کلیئر ہونے کے بعد دونوں فارمیٹ میں آل راونڈر کی حیثیت سے کھیلیں گے، ان کا بولنگ ایکشن حال ہی میں کلیئر ہوا ہے ، پاکستان زمبابوے اور آسٹریلیا کے مابین ٹرائی اینگولر ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز یکم جولائی سے آٹھ جولائی تک اور زمبابوے کیخلاف پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 13جولائی سے شروع ہوگی ، ون ڈے میچز کوئنز سپورٹس کلب بلاویو میں 13،18،16،20 اور 22 جولائی کو کھیلیں جائیں گے۔

error: Content is protected !!