قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کرکٹ بورڈ کو کس کام سے ناں کر ڈالی؟

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لئے ایک اور سابق کپتان اور کھلاڑی نے انکار کردیا۔ ماضی کے عظیم کھلاڑی یونس خان کے بعد پاکستان کی تاریخ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بھی عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے نجی مصروفیات کی وجہ سے بورڈ کی پر کشش پیشکش کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہےکہ وہ پہلے سے طے شدہ اپنی نجی اور گھریلو مصروفیات کے باعث بورڈ کے ساتھ کام نہیں کرسکتے ۔مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اگلے تین سال کے لئے ان کی مصروفیات طے ہیں اس لئے وہ پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نہیں بن سکتے ہیں۔مصباح سے پہلے سابق کپتان یونس خان نے مالی معاملات طے نہ ہونے کے باعث پی سی بی کی پیشکش کو رد کردیا تھا۔پی سی بی اگلے تین سال کے لئے دور جدید کے ایسے سابق کھلاڑی کو پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانا چاہتا ہے جو بچوں کے لئے رول ماڈل ہو اور کرکٹ کے حلقوں میں قابل احترام ہو۔یونس خان اور مصباح الحق کو جونیئر ٹیم دے کر پاکستان کرکٹ بورڈ طویل منصوبہ بندی کررہا تھا۔ بدقسمتی سے بورڈ دونوں کے ساتھ دو مختلف وجوہات کی بنا پر معاہدہ کرنے میں ناکام رہا۔

error: Content is protected !!