لائنل میسی نے بارسلونا کو لالیگا کا چیمپئن بنا دیا

بارسلونا (سپورٹس لنک رپورٹ)بارسلونا نے لیگ میں83 پوائنٹس کے ساتھ 26ویں مرتبہ لالیگا کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔لائنل میسی نے بارسلونا کو لالیگا کا چیمپئن بنا دیا،میسی نے Levante کے خلاف دوسرے ہاف میں میچ کا فیصلہ کن گول کیا ۔بارسلونا نے Levante کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

پہلے ہاف میں تو کوئی ٹیم گول نہ کر سکی،پھر میسی بطور متبادل کھلاڑی میدان میں آئے ،میسی نے62ویں میں دلکش گول اسکور کر کے بارسلونا کو برتری دلا دی اور یہ برتری کھیل کے اختتام تک برقرار رہی ۔بارسلونا کے پوائنٹس کی تعداد 83 ہو گئی اور وہ 26ویں مرتبہ لالیگا کی چیمپین بن گئی ۔

error: Content is protected !!