بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: بنگلا دیش اور نیپال کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے بنگلا دیش اور نیپال کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں، نیپال کی ٹیم واہگہ بارڈ کے راستے لاہور پہنچی۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹرمیڈیا آصف عظیم نے بنگلا دیشی ٹیم استقبال کیا، ٹیم لیڈر دیدار عالم نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے دیگرٹیموں کوبھی پاکستان آکرمیچزکھیلنے چاہئیں۔

بنگلا دیش کے کوچ سنور احمد نے کہا کہ پاکستان ہمارادوسراگھرہے یہاں آکربہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔ کپتان تنجیر آلر حمن نے کہا کہ بھرپور تیاری کے ساتھ آئیں ہیں پاکستان سمیت دیگرٹیموں کوٹف ٹائم دیں گے۔میگا ایونٹ کا آغاز 8 جنوری کو ہونا ہے، ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین لاہور میں شیڈول تھا تاہم بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے اپنی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہ دینے کے باعث ورلڈ کپ کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے، اب ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!