لارا کا ریکارڈ پاش پاش، کرس گیل 300 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے ویسٹ انڈین کھلاڑی بن گئے

پورٹ آف سپین(سپورٹس لنک رپورٹ) کرس گیل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں میچز کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے ویسٹ انڈین کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے اتوار کو بھارت کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں شرکت کے ساتھ ہی سابق ہم وطن کرکٹر برائن لارا کا زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، لارا نے 299 میچز کھیل رکھے تھے۔ واضح رہے کہ لارا نے ویسٹ انڈیز کی طرف سے 295 اور گیل نے 297 میچز کھیل رکھے ہیں۔

error: Content is protected !!