لاہور قلندرز کا بیٹل آف قلندرزکرکٹ ٹورنامنٹ کل سے ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں شروع

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)لاہور قلندرز کا بیٹل آف قلندرزکرکٹ ٹورنامنٹ کل سے ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں شروع ہو گا۔ ایونٹ میں شریک چھ ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا، ٹیموں کی کٹس اور ٹورنامنٹ کے لوگو کی بھی رونمائی کر دی گئی۔لاہور میں بیٹل آف قلندرز ٹورنامنٹ کی چھ ٹیموں کے اعلان کے ساتھ کٹس اور لوگو کی رونمائی کی گئی جس میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، سی او او ثمین رانا، ڈائریکٹر عاقب جاوید کے علاوہ اسپانسرز اور ٹیموں کے آئیکونز کی نمائندگی معروف صحافی سہیل وڑائچ نے کی۔لاہور قلندرز کا بیٹل آف قلندرزکرکٹ ٹورنامنٹ کل سے ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں شروع ہو گا۔ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ تین سال پرانا خواب اب پورا ہونے جا رہا ہے۔کمیونٹی کی بنیاد پر ہونے والے اپنی نوعیت کے پہلے ٹورنامنٹ کی چھ ٹیموں کے انتخاب کے لیے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹرائلز تین روز سے جاری رہے، جن میں دس ہزار سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔ایونٹ کے پہلے روز تین میچز کھیلے جائیں گے، مغلپورہ رائلز کا کینٹ وارئیرز، گلبرگ نوابز کا شاہدرہ شیر دل اور ماڈل ٹاؤن پینتھرز کا بھاٹی بہادر سے مقابلہ ہو گا ۔

error: Content is protected !!