لاہور قلندرز کی ٹیم آسڑیلیا سے وطن واپس پہنچ گئی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا میں کوئن سیریز کھیلنے کے بعد لاہور قلندرز کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔سڈنی میں ہونے والی 5 فریقی کوئین سیریز میں لاہور قلندرز نے تیسری پوزیشن حاصل کی، کھلاڑی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے براستہ ابوظبی لاہور پہنچے۔ذرائع کے مطابق فرزان راجا اور احسن مرزا تسمانیہ میں معاہدوں کے بعد آسٹریلیا میں ہی رک گئے جبکہ حارث رؤف اور سلمان ارشاد بھی آسٹریلیا میں کلب میچز کے لئے آسٹریلیا میں ہی قیام کریں گے۔

error: Content is protected !!