لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 17 اعشاریہ2 اوورز میں100 رنز پر ڈھیر

شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) تھری کے 14 ویں میچ میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 17 اعشاریہ2 اوورز میں100 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پشاورزلمی کے لئے 101 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

 

پشاور زلمی کی طرف سے ایونٹ میں پہلا میچ کھیل رہے حسن علی اور لیم ڈاسن نے شاندار بولنگ کی، دونوں ہی کھلاڑیوں نے لاہور قلندرز کے 3،3 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

لاہور قلندر 100 رنز پر ڈھیر ، حسن اور  ڈاسن کی عمدہ بائولنگ

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن مکلم نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

فخر زمان اور برینڈن مکلم نے اننگز کا آغاز کیا،دونوں بیٹسمینوں نے 42 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران 2 چھکوں کی مدد سے 15 رنز بنانے والے برینڈن مکلم کا حسن علی نے اپنی ہی گیند پر کیچ پکڑا۔

لاہور قلندر 100 رنز پر ڈھیر ، حسن اور  ڈاسن کی عمدہ بائولنگ

لاہور قلندرز کی دوسری وکٹ 15 رنز کے اضافے سے گری،57 کے اسکور پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے30 رنز بنانے والے فخر زمان کو لیم ڈاسن نے حسن علی کی مدد سے قابو کرلیا۔

اگلی ہی گیند پر ڈاسن نے دنیشن رامدین کی اہم وکٹ بھی حاصل کرلی،یوں ایک ہی اوور میں 2 وکٹیں گرنے جانے سے لاہور قلندرز پر دبائو بڑھ گیا۔

لاہور قلندر 100 رنز پر ڈھیر ، حسن اور  ڈاسن کی عمدہ بائولنگ

پشاور زلمی کو چوتھی وکٹ 10 ویں اوور کی پہلی گیند پر ملی، 71 کے مجموعی اسکور پر 2 چوکوں لگا کر 12رنز بنانے والے آغا سلمان کو ثمین گل نے میدان سے واپسی کا راستہ دکھایا۔

لاہور قلندرز کی پانچویں وکٹ 2 رنز کے اضافے کے ساتھ 73  کے اسکور پر گر گئی، ڈاسن کا تیسرا شکار سہیل اختر بن گئے، جنہوں نے 1چھکے کی مدد سے 12رنز بنا رکھے تھے۔

پشاور زلمی کو چھٹی وکٹ 87 کے اسکور پر سنیل نارائن کی ملی، جو میچ میں صرف 3رنز ہی بناسکے، انہیں حسن علی نے اپنا دوسرا شکار بنایا۔

لاہور قلندر 100 رنز پر ڈھیر ، حسن اور  ڈاسن کی عمدہ بائولنگ

لاہور قلندرز کے عمر اکمل ایک بار پھر ناکام رہے،وہ 15 رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 7وکٹ پر 98 رنز پر تھا۔

برینڈن مکلم الیون کی آٹھویں وکٹ 99 رنز پر گری جب سہیل خان کو وہاب ریاض نے شاندار بولڈ کیا، وہ اسکور میں صرف 4 رنز کا اضافہ کرسکے،اسی اوور میں ویاب ریاض نے یاسر شاہ کو صفر پرہی پویلین کا راستہ دکھایا۔

پشاور زلمی کی طرف سے وہاب ریاض نے 2 اور ثمین گل نے ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا ۔

error: Content is protected !!