لاہور میں عالمی کپ کرکٹ ٹرافی کی تقریب رونمائی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور میں ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی پر کرکٹ دیوانے پرجوش ہیں، کہتے ہیں اصل خوشی تب ہوگی جب سرفراز الیون یہ ٹرافی جیت کر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پاکستان لائے گی، ورلڈ کپ ٹرافی اتوار کو لاہور سے کراچی پہنچے گی۔ورلڈکپ ٹرافی پر کس کا قبضہ، بارہواں عالمی کپ آئندہ ماہ سے انگلینڈ میں شیڈول ہے۔ ورلڈ کپ کی چمچماتی ٹرافی کی لاہور میں رونمائی ہوئی۔ مقامی شاپنگ مال میں کرکٹ دیوانے ورلڈ کپ ٹرافی دیکھ کر پرجوش ہو گئے۔کہتے ہیں اصل خوشی تب ہوگی جب سرفراز الیون یہ ٹرافی جیت کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے پاکستان لائے گی۔ خوشیوں کا رنگ جماتی اور شائقین کا لہو گرماتی ورلڈکپ ٹرافی اتوار کو شہر قائد میں رنگ جمائے گی۔

error: Content is protected !!