لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا 19اگست کو نافذ ہونے والا نیا آئین معطل کر دیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا 19اگست کو نافذ ہونے والا نیا آئین معطل کر دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد مبین نے احمد نواز اور منیر احمد کی درخواستوں پرسماعت کے بعد معطلی کے احکامات جاری کئے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ نئے آئین میں ملک کی کرکٹ کو 6 ایسوسی ایشنز تک محدود کر دیا گیا جبکہ گورننگ بورڈ کے اراکین کی حیثیت ختم کر دی گئی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ نیا آئین غیر جمہوری اور جمہوری قوتوں کو محدود کرتا ہے۔

نئے آئین سے منتخب افراد کو دیوار سے لگانے اور معاملات ڈکٹیٹر شپ کے انداز میں چلائے جا رہے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نئے آئین میں احتساب کے عمل کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد نیا آئین معطل ہونے کے بعد 2014ء کا پرانا آئین اور گورننگ بورڈ اراکین بھی بحال ہو گئے ہیں۔

error: Content is protected !!