لباس پر اعتراض

پیرس (سپورٹس لنک رپورٹ)فرنچ اوپن کی انتظامیہ نے امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کے لباس پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں اسکن ٹائٹ کیٹ سوٹ پہننے سے روک دیا۔فرنچ اوپن کے میچز میں سیرینا ولیمز نے کالے رنگ کا اسکن ٹائٹ کیٹ سوٹ پہنا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے فرینچ ٹینس فیڈریشن کے صدر برنارڈ گوشیلی نے بیان جاری کیا کہ فرینچ اوپن کے ڈریس کوڈ کے مطابق سیرینا کا لباس نامناسب ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی جانب سے اب مزید اس طرح کا لباس قبول نہیں کیا جاسکتا۔دوسری جانب سیرینا ولیمزکا موقف ہے کہ یہ لباس انہوں نے بیٹی کی پیدائش کے بعد سے پہننا کیوں کہ وہ اپنے آپ کو بلڈ کلوٹ سے بچانا چاہتی تھیں جس کی وجہ سے ان کی ڈیلیوری میں بھی پیچیدگیاں ہوچکی ہیں۔

error: Content is protected !!