لڑائی کے واقعہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا،احسان مانی


جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہناہےکہ مکی آرتھر اور کھلاڑیوں کے درمیان ڈریسنگ روم میں پیش آنے والے واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے سینئر ٹیم مینجمنٹ اور قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جوہانسبرگ میں ملاقات کی جس میں قومی ٹیم کی کارکردگی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ کپتان اور سینئر ٹیم منیجمنٹ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اور سب ہی ایک پیج پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈریسنگ روم کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے اور اس معاملے میں میری بات چیت ہوئی ہے لیکن مجھے معاملے میں حقائق نہیں ملے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سنچورین ٹیسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمینوں کی بدترین کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرجذبات پر قابو نہ پاسکے اور ان کی کپتان سرفراز احمد سمیت سینئر بیٹسمینوں سے شدید جھڑپ ہوئی جس کے بعد معاملہ گالی گلوچ تک پہنچ گیا تھا۔مکی آرتھر اس قدر غصے میں تھے کہ انہوں نے تمام اخلاقی حدود پار کر دیں اور ڈریسنگ روم میں چیزیں اٹھا کر پھینک دی تھیں۔چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ روز ٹیم منیجر طلعت علی سے ملاقات کی تھی اور ڈریسنگ روم کی خبریں منظرعام پر آنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

error: Content is protected !!