لیثررلیگز نیشنل چمپئن شپ کی فائنل راؤنڈ کی لائن اپ مکمل ‘ فائنل کراچی میں ہوگا

کراچی (ریاض احمد) پشاور کی شنواری ایف سی نے راولپنڈی کو 7-3سے شکست دے کر لیثررلیگز نیشنل چمپئن شپ کے پی کے ریجن کی چمپئن بن گئی جو کراچی کی عبدل ایف سی،

لاہور کی باٹا ایف سی اور بلوچستان کی گوادر ایف سی کے ہمراہ لیثررلیگز نیشنل چمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ میںکراچی کے پیپلز اسٹیڈیم لیاری پر 28جولائی کوشام 6بجے باہم مقابل ہونگی۔کے پی کے ریجن کے مقابلوں جس میں اسلام آباد ریجن بھی شامل تھا ۔

مجموعی طور پر 16ٹیموں نے مختلف گراؤنڈز پراپنے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز کھیلے اور 6ٹیموں نے اسلام آباد میں ریجن کے فائنل راؤنڈ میں شرکت کی۔ ان میں صوابی، پشاور(شنواری ایف سی) منگورہ ، راولپنڈی، گلکن اور داماس شامل تھیں جنہیں 3,3کے 2گروپ میں تقسیم کیا گیا۔گروپ ’اے‘ سے شنواری ایف سی پشاور اور گروپ ’بی‘ سے راولپنڈی کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

گروپ میچز میں شریک ہر ٹیم نے 2,2میچز کھیلے۔فائنل میں شنواری ایف سی نے راولپنڈی کو 7-3کے واضح فرق سے شکست دے کر نیشنل چمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ کا ٹکٹ حاصل کیا۔نیشنل چمپئن شپ کی فاتح بحیثیت نیشنل چمپئن 12تا20اکتوربر یونان کے شہر کریٹ میں ہونے والے سوکاک ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔گذشتہ سال سوکا ورلڈ کپ پرتگال کے شہر لسبن میں کھیلا گیا تھا جہاں پاکستان کی نمائندگی کا اعزازلاہور کے کلب آئی سی ڈبلیو اے کو حاصل ہوا تھا۔

error: Content is protected !!