لیثررلیگز ٹریننگ سیشن میں راحت اسٹیڈیم پر 27اسکولوں کی شرکت

کراچی (ریاض احمد) دوسرے سکس اے سائیڈسوکا ورلڈ کپ کی حتمی ٹیم کی تشکیل کیلئے لیثررلیگز نے یوئیفا ’اے‘ لائسنس‘ برطانوی کوچ کیون ریوز کی خدمات حاصل کی ہیں جو مانچسٹریونائیڈ اور اسٹاک سٹی کیلئے بھی کوچنگ کرچکے ہیں ۔ کیون ریوز نے اسلام آباد ، لاہور،کوئٹہ اور کراچی میں اوپن ٹرائیلز کے ذریعہ پاکستان ٹیم کو حتمی شکل دی جس میں نیشنل چمپئن لاہور کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔برطانوی کوچ کی کراچی میں موجودگی کے شیڈول کا بھرپورفائدہ اٹھاتے ہوئے لیثررلیگز نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی جانب سے کئی گئی درخواست پر 3گھنٹے کا ڈی ایچ اے راحت فٹبال اسٹیڈیم کی گراس اور آسٹروٹرف پر ٹریننگ سیشن برطانوی کوچ کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں’بی‘ لائسنس کوچز گوہر زمان اور اکبر بلوچ نے کیون ریوز کی معاونت کی۔ٹریننگ سیشن شام4تا7بجے شام جاری رہا جس میں 27تعلیمی اداروںکرن فاؤنڈیشن، عماد فٹبال اکیڈمی، ہیپی ہوم اسکولز (4کیمپس)، کراچی گرامراسکول، علی آباد کمیونٹی اسکول، نکسرکالج، ایلکوٹ کالج، الجمیہ سیفیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اکیڈمیاسویٹاز، آغا خان اکیڈمی، لائسیم کالج، کراچی لیڈیزایف سی، ورلڈ اکیڈمی، روٹس میلنیم اسکول، الفا کالج، ہائی برو کالج، ہیڈاسٹارٹ اسکول، ایڈمرل پبلک اسکول، سیڈر کالج، ایجوکیشن بے، دیا وومن ایف سی، کراچی یونائیٹڈ، زیڈ یو ایف سی، ڈی ایچ ایس کے بی زیڈکالج،ڈی سی ٹی او، سرسید یونیورسٹی اور حبیب یونیورسٹی کے500سے زائد کھلاڑی شامل تھے۔ٹریننگ سیشن میں شریک بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں نے کیون ریوز کی جانب سے دی گئی ٹریننگ سے بھرپوراستفادہ حاصل کیا اور ٹریننگ سے خوب انجوائے کیا۔

تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے ٹریننگ کی شاندار انتظامات پر لیثررلیگز اور ٹرنک والا فیملی سے اظہار تشکر کیا۔بوائزاینڈ گرلز فٹبالرز نے ٹریننگ سیشن کو ایک بہترین تجربہ قرار دیا ۔شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی ٹریننگ سیشن کو دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھی۔ جنہوں نے لیثررلیگز کے اس اقدام کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے اس طرح کے ٹریننگ سیشن کو نوجوان کھلاڑیوں کیلئے انتہائی اہم اور لازمی ضروری قرار دیاتاکہ ہمارے کھلاڑی بھی ماڈرن فٹبال سے خود کو ہم آہنگ کرسکیں۔

error: Content is protected !!