لیثررلیگز کا افتتاحی میچ حبیب یونیورسٹی نے جیت لیا‘ابرار کی ہیٹرک

    کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)لیثرر لیگز کے زیر اہتمام حبیب یونیورسٹی گراؤنڈ ، گلستان جوہر کراچی میں لیثررلیگز کے میچز کا آغاز ہوگیا۔ جہاں 8ٹیمیں لیگز کی بنیاد پر مدمقابل رہیں۔ پہلے راؤنڈ میں حبیب یونیورسٹی نے ایچ ایف سی کو 4-1سے قابو کیا۔ فاتح ٹیم کے مین آف دی میچ ابرار نے ہیٹرک اسکور کی۔ دوسرے میچ میں ایچ این ڈی نے گرینیڈزکو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8-2سے ٹھکانے لگایا۔فاتح ٹیم کے عذیر نے ہیٹرک بنائی انہیں مین آف چی میچ قرار دیا گیا۔تیسرے میچ میں ری یونائیٹڈ کو کارڈوبا کیخلاف 4-1سے کامیاب حاصل ہوئی۔ جہانزیب کو ہیٹ ٹرک اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔چوتھے اور آخری میچ میں ہزار ہ اسٹرائیکرز کو حریف ڈارٹمنڈ کے مقررہ وقت پر گراؤنڈ نہ آنے پر واک اوور کے زریعے فاتح قراردیا گیا۔حبیب یونیورسٹی کے ہیڈ کوچ محمد عامر نے لیثررلیگز ایونٹ کی میزبانی کو اعزاز قراردیتے ہوئے کہا کہ محمود ٹرنک والا، چیئرمین ورلڈ گروپ سے اظہار تشکر کیا کہ انہوں نے ہماری یونیورسٹی میں لیثررلیگس کے ایونٹ کا انعقاد کراکے یونیورسٹی کے کھلاڑیوں میں ایک نیا جوش وجذبہ پیدا کیا اور انہیں صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں ہمارے ساتھ اپنا بھرپور تعاون پیش کیا ہم ٹرنک والا فیملی سے امید کرتے ہیں کہ اسطرح کے ایونٹ کا مستقبل میں بھی تسلسل جاری رہے گا۔حبیب یونیورسٹی کی کارپیٹ فیلڈ پر 8ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جو ہفتہ وار میچ کھیلیں گی ۔ ہر ٹیم 7,7میچز کھیلے گی۔

error: Content is protected !!