لیثررلیگز کا ٹائٹل ناقابل شکست لیاری کی ’پرتگال‘‘ نے اپنے نام کرلیا

کراچی( اسپورٹس رپورٹر) پمپنگ گراؤنڈ لیاری کی8ٹیموں نے لیثررلیگز ایونٹ میںحصہ لیا۔ ایونٹ میں لیاری کی ٹیموں نے دنیا کی معروف ممالک کی ٹیموں کے نام سے شرکت کی۔شفیع محمڈن نے (پُرتگال)،ناکہ محمڈن نے (کروشیا)، سنگولین اسٹارنے ( جرمنی)،ساجدی بلوچ نے (ارجنٹائن)، لیاری برادرزنے ( برازیل)، ینگ تغلق نے (اسپین) ،سن آف بلوچ نے (بیلجئم) اور لیاری لیبر سینٹرنے (فرانس ) کے نام سے شرکت کی۔شفیع محمڈن (پرتگال) نے سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے واے ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے لیثررلیگز ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پُرتگال کی ٹیم نے تمام میچوںمیںکامیابی حاصل کرکے 12پوائنٹس اور 10گول کا گول کے فرق سے لیاری کی چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔دوسری پوزیشن ساجدی محمڈن (ارجنٹائن ) کو ملی نے جس نے اپنے 7میچوں میں 5کامیابیوں کے ساتھ 10پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ناکہ محمڈن (کروشیا ) کو تیسری پوزیشن حاصل ہوئی جب انہوںنے اپنے 7میچوں کا کوٹہ مکمل کرنے کے بعد 3میچوںمیں کامیابی حاصل کی 2میچوںمیںانہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔اور 2 میچز برابری پر ختم ہوئے۔ مجموعی 8پوانٹس ان کے نام رہے۔ چوتھے پائیدان پر لیاری برادرز(برازیل ) رہی جس نے اپنے 7میچوںمیں 2میچوںمیں فتح کو گلے لگایا۔ 3میچوںکانتیجہ نہ نکل سکا اور 2میں انہیں شکست ہوئی۔ 7پوائنٹس ان کے نام کے سامنے درج ہوئے۔پانچویں پوزیشن پر سنگولین اسٹار (جرمنی ) رہی ۔ جس نے 2میچز جیتے ، 2ہارے اور3میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور6پوائنٹس ان کے کھاتے میں درج ہوئے۔چھٹی پوزیشن ینگ تغلق (اسپین) کو ملی ۔ جو اپنے 7میچوں میں ایک کامیابی جبکہ 3میچز ڈرا اور 3ہی میںانہیں شکست کی ہزیمت اٹھانی پڑی۔ ان کے پوائنٹس کی تعداد 5رہی۔ چھٹی پوزیشن بیلجئم کو ملی جس نے اپنے 7میچوںمیں ایک فتح کو گلے لگایا 2میچز ڈرا کئے اور 4میں انکے حصہ میں شکست آئی۔ ان کے پوائنٹس کی مجموعی تعداد 4رہی۔ لیاری لیبر سینٹر (فرانس) کو آخری پوزیشن ملی جب انہوںنے اپنے 7میچوںمیں کوئی کامیابی حاصل نہ کی۔4ڈرا کئے اور 3میں انہیں ناکامی کاسامنا کرنا پڑا۔ 4پوائنٹس ان کے کھاتے میں درج کئے گئے۔

error: Content is protected !!