لیثررلیگس کا گلگت میں گوجال وومن سیون اے سائیڈ کپ کا کامیاب انعقاد


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) لیثرر لیگس نے گلگت بلتستان میں وومن فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے وومن کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کوہساروں کے سائے تلے ہنزہ میں ایف جی بوائز ہائی اسکول گلمٹ میں گوجال سیون اے سائیڈ ہنزہ کپ 2018کا شاندار انعقاد کیا گیا جہاں 6وومن ٹیمیں پاسو وومن ایف سی، گھولکن وومن ایف سی، النور وومن ایف سی، گوجال یونائیٹڈ وومن ایف سی، جی وائی ایس سی یلو وومن ایف سی اور جی وائی ایس سی بلیو ایف سی شامل تھیں۔فائنل میچ میں گھولکن وومن ایف سی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد النور وومن ایف سی کو 1-0سے شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے نام کرلیا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے عمدہ کارکردگی دکھائی جسے گراؤنڈ میںموجود شائقین نے بے حد پسند کیا اور اچھے موو پر تالیاں بجا کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی فرید راجہ، جو کہ انسانی حقوق کی ایک متحرک سوشل ورکر ہیں ۔ اپنے خطاب میں لیثررلیگس کی جانب سے مقامی وومن فٹبالرز کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کرکے دیامیر میں گرلز اسکول کو تباہ و برباد کرنے اور انہیں ایجوکیشن اور اسپورٹس سے دور رکھنے کی جو کوشش کی ہے وہ اس سے قطعاً خوفزدہ نہیں اوران کے حوصلے بلند ہیں۔وقار علی خان ، سیکریٹری اسپورٹس ، گورنمنٹ آف گلگت ، بلتستان نے لیثرر لیگس کی فٹبال کھیل کی ترقی کیلئے پسماندہ علاقوںمیں کی جانے والی کوششوںکو سراہااور ان سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر زوردیا۔ایگزیکٹیو منیجرلیثرر لیگس وقاص حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرنک والا فیملی گلگت بلتستان کے پسماندہ علاقوں میں فٹبال کھیل کی ترقی کے خواہشمند ہے بالخصوص وومن فٹبال میں ان کی دلچسپی کو ترجیح حاصل ہے۔ان کی خواہش ہے کہ وومن کو اتنا مضبوط کیا جائے کہ وہ احساس محرومی کا شکار نہ ہوں اور نہ صرف اپنے شہر بلکہ ملکی سطح پر بھی انہیں پذیرائی حاصل ہو۔ دیگر مقررین نے لیثرر لیگس کے وومن فٹبال کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔ اس موقع پر صدر، ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ہنزہ اور فدا محمد ، صدر تحصیل فٹبال ایسوسی ایشن گوجال و دیگر بھی موجود تھے۔بعدازاں مہمان خصوصی فریدہ راجہ نے فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں میں ونر او ررنر اپ ٹرافی کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے۔

error: Content is protected !!