لیثرر لیگس‘کے یو اسٹیڈیم پر ایف سی کراچی سیزن IIIکی چمپئن بن گئی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام لیثررلیگس کے سیزن IIIکا کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم کلفٹن پر اختتام ہوگیا۔ کراچی ایف سی نے اپنے آخری میچ میں لیورپول ایف سی کیخلاف مقابلہ 1-1سے برابر کھیل کر سیزن IIIکی چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔ اسامہ بلوچ اور راشد نے اپنی ٹیم کیلئے ایک ایک گول اسکور کیا۔ لیورپول کے سمیع کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔فیصاد ایف سی نے اقبال میموریل کو 2-1سے ناکام کیا۔ فاتح ٹیم کیلئے احسان اور انس نے ایک ایک بار گیند کو جال میں ڈالا جبکہ فرخ نے ناکام سائیڈ کا واحد گول اسکور کیا۔ فیصاد ایف سی کے احسان ظہیر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیزن IIIمیں 14راؤنڈ کے میچز مکمل ہونے کے بعد ایف سی کراچی نے 23پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فیصاد ایف سی کو 21پوائنٹس کے دوسری پو زیشن ملی۔ لیورل پول 19پوائنٹس بنا کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔ چوتھی پوزیشن جوگا بونیٹو کو ملی جس نے 17پوائنٹس کے ساتھ سیزن IIIکا اختتام کیا۔16اسٹار گراؤنڈ پر 6مئی کو 14واں اور آخری راؤنڈ کھیلا جائے گا۔

یہاں بڑی دلچسپ صورتحال ہے ۔ نارتھ مسلم کو 22پوائنٹس ہمراہ پہلی پوزیشن حاصل ہے جبکہ ایک پوائنٹ کے فرق سے آر ایف یونائیٹڈ کی دوسری پوزیشن ہے تاہم گول اوسط پر انہیں واضح برتری حاصل ہے ۔ نارتھ مسلم اپنے آخری میچ میں ایف سی ایولیوشن کیخلاف میچ جیت لیتی ہے تو اسکی پہلی پوزیشن برقرار رہے گی لیکن اگر اس نے میچ برابر کیا یا انہیں شکست ہوئی تو ان کی پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ جائے گی۔ دوسری جانب آر ایف یونائیٹڈ اگر حریف ایس کے ڈی کیخلاف میچ جیت لیتی ہے تو اس کے پوائنٹس کی تعداد 23ہوجائے گی۔ جو انہیں نارتھ مسلم کے میچ برابر کرنے یا شکست ہونے پر سیزن تھری کی وینیو چمپئن بناسکتی ہے۔اس گروپ میں سرسید ایف سی کی 15پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے۔دیگر ٹیمیں اپنے اپنے میچ جیتنے کے باوجود ٹاپ تھری ٹیموں کے مقابلے میں پوائنٹس ٹیبل پر بہت نیچے ہیں۔

error: Content is protected !!