لیثر لیگ نے کراچی یونائٹڈاور 16سٹارکے میدان میں سیزن 5 کا آغاز کر دیا


کراچی( سپورٹس لنک رپورٹ) ورلڈگروپ کے زیراہتمام لیثر لیگ نے کراچی یونائٹڈاور 16سٹارکے میدان میں سیزن 5 کا آغاز کر دیا، لیثر لیگ کی سرگرمیوں کے سیزن 5 میں کر اچی یونائٹڈاور 16سٹارکے میدانوں میں آٹھ آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں.کراچی یونائٹڈ کے فٹ بال اسٹیڈیم میں حصہ لینے والی آٹھ ٹیموں میں جوگا بونیٹو، جنونی ایف سی، سٹیڈس، گلوری ڈیز، ڈی کے یونائٹڈ، این فیوگوایف سی، اریبین ایف سی اور کلر ایف سی شامل ہیں۔پہلے میچ میںجنونی ایف سی نے قاتل ایف سی کے خلاف 5-2 جیتنے کے ساتھ اپنی مہم شروع کی،. وجیہ احمد نے دو گول، فاسس خان ، موئزخان اور شاداب رفیق احمد نے ایک ایک گول کیا، جبکہ.اناب نور اور یوسف صرف ایک گول کر سکے۔.دوسرے میچ میں حسن سکندر اور حمزہ سعید بیری نے ایک گول کیا، جس میں گلوری ڈیز نے 2 گول کر کے ٖ فتح اپنے نام کی جبکہ ڈی کے یونائٹڈ کوئی گول نہ کر سکی۔. تیسرے میچ میں عبدالصمد نے2 گول کر کے اپنی ٹیم سٹیڈس کو اریبین ایف سی سے فتح دلائی، اریبین ایف سی کے محمد آصف صرف 1 گول کر سکے۔ٓٓآ خری میچ میں جوگا بونٹو اور این فیوگو ایف کے درمیان میچ 1-1 ڈرا میں ختم ہوا، محمد حسن اور سعد نے میچ میں اپنی ٹیموں کے لئے 1گول بنایا.16 سٹار گراؤنڈ میں آٹھ ٹیمیں آر ایف یونائٹڈ، ایف سی ایوولوشن ، ریوولوشن، واریر ایف سی، فرینڈز یونائٹڈ، زیم ایف سی، نے میجک، اور بسم اللہ فٹ بال کلب شامل ہیں.پہلا میچ واریر ایف سی اور نے میجک ، دوسرا میچ فرینڈز یونائٹڈ اور ایف سی ایوولوشن، تیسرا میچ زیم ایف سی اور واریر ایف سی کے مابین بغیر کسی گول کے ڈرا ہوا۔ جبکہ آخری میچ میں آر ایف یونائٹڈ نے ریوولوشن کے خلاف کھیلتے ہوئے 2 گول کر کے فتج اپنے نام کی جبکہ ریوولوشن کے جہانگیر نے صرف 1 گول کیا۔

error: Content is protected !!