لیسسٹر شائر اور پاکستان کے درمیان ٹور میچ کل شروع ہوگا


لیسسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)لیسسٹر شائر اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو روزہ ٹور میچ کل ہفتہ سے لیسسٹر میں شروع ہوگا۔ دو روزہ ٹور میچ کے بعد پاکستانی ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کا باقاعدہ آغاز کریگی۔ انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل کرکٹ سیریز کا پہلا میچ 24 مئی سے لندن میں شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم جون سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائیگا اس کے بعد پاکستان ٹیم سکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی اور اس سلسلے پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میں پہلا ٹی 20 کرکٹ میچ 12 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ 13 جون کو کھیلا جائیگا۔

 

error: Content is protected !!