لیوک رونکی بمقابلہ کامران اکمل،،آج کس کا دن؟

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)فلڈ لائٹس میں ہونے والے پی ایس ایل تھری کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی ہوں گی مد مقابل ہوں گی۔اسلام آباد اب تک ٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط ٹیم ابھر کر سامنے آئی ہے۔کپتان مصباح الحق اور فاسٹ بولر رومان رئیس کی انجریز کے باوجود اسلام آباد کی فتوحات کا سلسلہ ٹورنامنٹ میں جاری رہا۔اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز لیوک رونکی کرتے ہیں جو اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔اگر ان کی جانب سے اسلام آباد کو جارحانہ آغاز فراہم کیا گیا تو زلمی کے بولرز کے لیے مشکلات بڑھ جائیں گی۔جارحانہ بیٹنگ کی بات کی جارہی ہو تو کامران اکمل کو کیسے بھولا جاسکتا ہے جو پی ایس ایل میں دو سنچریاں اسکور کرنے والے واحد بلے باز ہیں۔کراچی کنگز کے خلاف ان کی 77 رنز کی برق رفتار اننگز نے ان کی ٹیم کو بڑے ہدف تک پہنچادیا اور جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔پشاور زلمی کا پی ایس فائنل تک کا سفر مشکلات سے بھرپور رہا۔ ایک موقع پر زلمی کے ٹاپ فور میں جگہ بنانے کے بھی امکانات کم دکھائی دے رہے تھے تاہم اپنی اختتامی چند میچ جیت کر زلمی اتوار کو فائنل میں اسلام آباد کے مدمقابل ہوگی۔کوئٹہ کے خلاف اعصاب شکست مقابلے کے بعد ایک رن کی فتح نے زلمی کو فائنل جیتنے کا حوصلہ تو دیا ہوگا تاہم یہ ٹیم اپنے ٹاپ آرڈر کی جانب سے رنز پر انحصار کرے گی۔

error: Content is protected !!