لیژر لیگ کے زیر اہتمام وومن کپ کا انعقاد

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) لیژر لیگ کے زیر اہتمام وومن کپ کا انعقاد اسلام آباد کے سیکٹرE-11میںہائی ولاسٹی گرائونڈ میں ہوا۔ ٹورنامنٹ میں سی ایل ایف سی، سی ایل ایف سی یوتھ، چارکول ایف سی، سمرف ایف سی، ینگ رائزنگ سٹار، بلیک سٹارایف سی، کامسیٹس ایف سی اور پوپو ایف سی نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میںپوپو ایف سی نے ینگ رائزنگ سٹارکو7-0 سے ہرا کر فتح کا سہرا اپنے نام کیاجبکہ چارکول ایف سی اورسمرف ایف سی کے درمیان میچ 2-2کے ڈرا میں ختم ہوگیا.تیسرے میچ میںکامسیٹس ایف سی نے بلیک سٹارایف سی کو 3-1 سے شکست دی، آخری میچ سی ایل ایف سی اور سی ایل ایف سی یوتھ کے مابین ہوا جس میں سی ایل ایف سی نے 4 گول کیے جبکہ سی ایل ایف سی یوتھ صرف 2 گول کر سکی۔ فائنل میچ سمرف ایف سی اور چار کول ایف سی کے مابین ہوا جس میں سمرف ایف سی نے چار کول ایف سی کو 4-1سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ سمرف ایف سی سے ایشل فیاض جبکہ بہترین گول کیپر کا ایوارڈ مومنہ عابد لے اڑی ۔ اختتامی تقریب میں پاکستان وومن فٹ بال ٹیم کی سابقہ کپتان ثنا ء محمود اور KKAWFکی چیئر پرسن کرسٹنا نے شرکت کی اور فاتحین میں شیلڈیں اور انعامات تقسیم کئے۔ اختتامی تقریب میںورلڈ گروپ کے صدر شاہزیب محمود ٹرنک والا نے اپنے پیغام میں کہا کہ کھیل کے میدان میں پاکستانی خواتین بھی کسی سے کم نہیں۔ لیژر لیگ کا مقصد ملک بھر میں فٹبال کو فروغ دینا ہے۔ اختتامی تقریب میں شریک سوئل سوسائٹی کی جانب سے لیژر لیگ کے کھیل کے میدان میں کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔ واضح رہے کہ اس سال کے آغاز میں لیژر لیگ نے گلگت کے شہر ہنزہ میں گوجال کپ کا انعقاد کیا تھا جس میں 100لڑکیوں نے شرکت کی تھی۔

error: Content is protected !!