لیگ اسپنر شاداب خان کی 21برس کے ہو گئے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنرشاداب خان کی اکیس برس کے ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ نازکرکٹرشاداب خان چاراکتوبرانیس سواٹھانوے کومیانوالی میں پیدا ہوئے۔لیگ اسپنرنے جمعہ کواکیس ویں سالگرہ منائی۔شاداب خان بارہ ٹیسٹ،چھپن ون ڈے اورچوالیس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔شاداب خان لیگ اسپنر کے ساتھ باصلاحیت بیٹسمین بھی ہیں۔

نچلے نمبروں پربیٹنگ کے جوہردکھانے پر بھی قادرہیں۔انہوں نے دوہزارسترہ کے دورہ ویسٹ انڈیز میں تینوں فارمیٹ میں ڈیبیوکیا۔اب تک پانچ ٹیسٹ میچزمیں تین ففٹیزسمیت دوسوچالیس رنزبنائے اوربارہ وکٹیں لیں۔لیگ اسپنر نے تینتالیس ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں تین سوسینتیس رنز تین نصف سنچریزکی مدد سے اسکورکیے اورچھپن وکٹیں حاصل کیں۔بتیس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انہوں نیایک سوپندرہ رنزبنانے کے ساتھ چوالیس وکٹیں بھی لیں۔اب تک نیوز کی جانب سے لیگ اسپنرشاداب خان کوسالگرہ کی بھرپورمبارک باد۔

error: Content is protected !!