مارٹن گپٹل ان فٹ،پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر


ویلنگٹن(سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ کے ون ڈے کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل ڈومیسٹک کرکٹ میچ کےدوران ان فٹ ہونے کے بعد پاکستان کیخلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کے مطابق مارٹن گپٹل ڈومیسٹک کرکٹ میچ کےدوران پنڈلی میں تکلیف کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں اور انہیں اب ڈاکٹر نے مکمل آرام کامشورہ دیا ہے جس کےبعد ان کے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کے امکانات ختم ہو گئے ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر گیون لارسن کے مطابق بدقسمتی سے گپٹل اب پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کا حصہ نہیں ہونگے، ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ مارٹن گپٹل کے باہر ہونے کے بعد ان کی جگہ کسے شامل کیا جائے گا اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!