مارٹن گپٹل کی کائونٹی میچ میں دھواں دھار اننگز

لندن (جی سی این رپورٹ) نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے 38 گیندوں پر 102 رنز کی ماردھاڑ سے بھرپور اننگز کھیل کر انگلش ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں ووسٹرشائر کو نارتھپمٹن شائر پر فتح دلادی۔ ان کی اننگز میں سات چھکے اور 12چوکے شامل تھے ۔ ان کی سنچری 35 گیندوں پر مکمل ہوئی، گپٹل نے ساتھی جو کلارک کے ساتھ 10 اوورز میں 162 رنز کا آغاز دیا۔ ناکام ٹیم نے 187 رنز اسکور کیے تھے، ووسٹرشائر نے ہدف 13 اوورز میں پورا کرلیا۔ کلارک نے 33 گیندوں پر 61 کی اننگز کھیلی۔

error: Content is protected !!