ماریہ شرپووا سینٹ پیٹرزبرگ لیڈیز ٹرافی میں شرکت کیلئے تیار


سینٹ پیٹرزبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی ماریہ شرپووا آئندہ سال سیزن کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسڑیلین اوپن میں شرکت کے بعد ڈبلیو ٹی اے سینٹ پیٹرزبرگ لیڈیز ٹرافی میں شرکت کرینگی، اس بات کا اعلان ٹورنامنٹ کے منتظمین نے کیا ہے، منتظمین کے مطابق ان کی ماریہ شرپووا کے ساتھ ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے بات چیت حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور دونوں جانب سے معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے

اس حوالے سے ماریہ شرپووا کے قریبی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ سابق عالمی نمبر ون ٹورنامنٹ میں شرکت کرینگی،اس حوالے سے ماریہ شرپووا کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سیزن میں اپنی بہترین کارکردگی کیلئے پرامید ہیں، یو ایس اوپن میں شکست کے حوالے سے ماریہ کا کہنا تھا کہ ایک برے دن کی وجہ سے شکست ہوئی تاہم اب مکمل فٹ ہوں اور آئندہ مقابلوں میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں گی۔

error: Content is protected !!